Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئی سی سی کی ایک اور میٹنگ بناء کسی فیصلے کے ختم

شائع 10 جون 2020 03:37pm

آسٹریلیا رواں سال اکتوبر نومبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا یا نہیں؟ ابہام تال حال برقرار ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی دوسری بورڈ میٹنگ میں میگا ایونٹ کے انعقاد کے حوالےسے فیصلہ نہ ہوسکا۔

پریس ریلیز کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے کئی پلان زیر غور ہیں، حتمی فیصلے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ حالات دیکھ کر میگا ایونٹ کے مستقبل کے حوالے سے اگلے ماہ مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے۔